آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا جھنگ میں ماں، باپ اور بہن کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا جھنگ میں ماں، باپ اور بہن کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس
 ڈی پی او جھنگ کو متاثرہ خاندان کے گھر جانے اور لواحقین کی داد رسی کرنے کی ہدایت
سفاک ملزم کوجلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے جھنگ میں رشتے کے تنازعہ پر والدین اور بہن کو قتل کرنے کے افسوس ناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے ڈی پی او جھنگ کو فورا متاثرہ خاندان کے گھر جانے اور لواحقین کی داد رسی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے مزیدکہاکہ سفاک ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے جو ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کریں۔ انہوں نے ڈی پی او جھنگ کو مزید کہاکہ ملزم کی گرفتاری اور واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروائیں تاکہ اسے عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوانے میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔

  226ہینڈ آؤٹ نمبر 
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس

****************************

 

Press Release Date: 
Monday, November 15, 2021