آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سموگ کا باعث بننے والی ماحول دشمن سرگرمیوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سموگ کا باعث بننے والی ماحول دشمن سرگرمیوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔
یکم نومبر سے اب تک پنجاب بھر میں 1992 مقدمات درج اور 2141 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
 آر پی اوز، ڈی پی اوز سموگ کا سبب بننے والی سرگرمیوں کے سدباب کیلئے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کاروائیوں میں تیزی لائیں۔ آئی جی
پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایات
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایات پر  سموگ کا سبب بننے والی ماحول دشمن سرگرمیوں کے سدباب کیلئے پولیس ٹیمیں متحرک ہوگئی۔ پنجاب بھر میں پولیس، محکمہ ماحولیات، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر جوائنٹ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ سموگ کے خاتمے کیلئے نہ صرف تمام اداروں کا باہمی تعاون اور انسدادی کاروائیاں کی جا رہی ہیں بلکہ اس سلسلے میں تمام شہریوں کو بھی بحیثیت ذمہ دار شہری اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرنے بارے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے صوبے کے تمام اضلاع میں زیادہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں، فصلوں اور ٹائرز کو جلانے سمیت سموگ کا سبب بننے والی تمام سرگرمیوں کے متعلق کاروائیوں کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یکم نومبر سے اب تک پنجاب بھر میں 1992 مقدمات درج اور 2141 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ ساہیوال ریجن میں فصلوں کو آگ لگانے کے 435 مقدمات درج اور 318 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ شیخوپورہ ریجن میں فصلوں کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 362 مقدمات درج اور  714 افراد کو گرفتار کیا گیا گوجرانولہ ریجن میں فصلوں کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 362 مقدمات درج اور  276 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ملتان ریجن میں فصلوں کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 301 مقدمات درج اور  288 افراد کو گرفتار کیا گیا فیصل آباد ریجن میں فصلوں کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 248 مقدمات درج اور  248 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ بہاولپور ریجن میں فصلوں کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 56 مقدمات درج اور  60 افراد کو گرفتار کیا گیا سرگودھا ریجن میں فصلوں کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 63 مقدمات درج اور 63 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی جی خان ریجن میں فصلوں کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 101 مقدمات درج اور 92 افراد کو گرفتار کیا گیا راولپنڈی ریجن میں فصلوں کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 27 مقدمات درج اور 39 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ لاہور میں فصلوں کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 48 مقدمات درج اور 43 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ شہریوں سے گزارش کرتے ہیں کہ سموگ پھیلانے کا سبب بننے والی ماحول دشمن منفی سرگرمیوں سے باز رہیں اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کیلئے اقدامات میں سرکاری اداروں کی ہر ممکن معاونت کریں۔

 

  224ہینڈ آؤٹ نمبر
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
****************************
 
Press Release Date: 
Sunday, November 14, 2021