آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا قصور میں کھیتوں سے گیارہ سالہ بچے کی لاش ملنے اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اسی سالہ بزرگ خاتون سے زیادتی کے واقعات کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا قصور میں کھیتوں سے گیارہ سالہ بچے کی لاش ملنے اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اسی سالہ بزرگ خاتون سے زیادتی کے واقعات کا نوٹس
آر پی اوز شیخوپورہ اور فیصل آباد سے واقعات کی رپورٹ طلب۔  
آئی جی پنجاب کی ڈی پی او قصور کو متاثرہ خاندان کے گھر جا کر لواحقین کی داد رسی کرنے کی ہدایت۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ واقعہ کے مرکزی ملزم جنسی درندے مجاہد اور اسکے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔ آئی جی پنجاب
 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے قصور میں 11 سالہ بچے کے قتل اور کھیتوں سے نعش ملنے کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ کو تین روز  میں واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ڈی پی او قصور کو فورا متاثرہ خاندان کے گھر جاکر لواحقین کی داد رسی کرنے کی ہدایت بھی کی۔ راؤ سردار علی خان نے مزید کہا کہ اس افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کی بلا تاخیر گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور سفاک ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔
مزید برآں آئی جی پنجاب نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں اسی سالہ بزرگ خاتون سے زیادتی اور اس پر بیہمانہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس بھی لیا۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا فوری ایکشن اور واقعہ میں ملوث جنسی درندے ملزم مجاہد اور اسکے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے تاکید کی کہ کیس کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچا کر بزرگ خاتون کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ راؤ سردار علی خان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کو آر پی اوز اور ڈی پی اوز ذاتی نگرانی میں عدالتوں سے سخت سے سخت سزائیں دلوائیں۔
 

 

ہینڈ آؤٹ نمبر 223
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
****************************

 

Press Release Date: 
Sunday, November 14, 2021