Daily Nawai-e-Waqt

Apr 04, 2017

کالی وردی کا سفرختم، پنجاب پولیس  نے نئی یونیفارم زیب تن کر لی

لاہور (آن لائن)  آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا سمیت تمام اہلکاروں نے زیتون رنگ کی وردی زیب تن کرلی جبکہ کالی وردی کا59 سالہ سفر ختم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بننے کے کچھ سالوں بعد سے سیاہ شرٹ اور خاکی پینٹ پنجاب پولیس کا یونیفارم تھا۔ 59 سال بعد کالی وردی ختم، پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے نئی یونیفارم پہن لی ۔ سیاہ شرٹ اور خاکی پینٹ کی جگہ زیتون رنگ کی نئی وردی نے لے لی۔ 

 ****