انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے راولپنڈی میں ڈور پھر نے سے شہری کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے سی پی او راولپنڈی کو ملزمان کوفوری طور پر گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے ۔ آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو پتنگ بازی کے خلاف پہلے سے جاری کریک ڈاؤن مزید موثربنا نے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں ۔ اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جانوں کو محفوظ رکھنے اور قانون کی پابندی کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب پولیس اپنا فرض ادا کرتی رہے گی ۔آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کے ان احکامات کے بعد پنجاب کے تمام اضلاع میں پتنگ بازی کے خلاف پولیس ایکشن میں تیزی آئی ہے جس کے بعد پتنگ اور ڈور بنانے کے متعدد کارخانوں پر چھاپے مار کر پولیس نے پتنگ بازی کا سامان ضبط کرکے کئی ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
ہینڈآؤٹ نمبر31
ڈی پی آر ، پنجاب پولیس
********