رواں سال 1لاکھ 53 ہزار سے زائد اشتہاری گرفتار

لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری و عادی مجرمان، عدالتی مفروروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر سے ایک لاکھ 53 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والے اشتہاریوں میں اے کیٹگری کے 33 ہزار 810 جبکہ بی کیٹگری کے ایک لاکھ 19 ہزار 592 مجرمان شامل ہیں۔

(روز نامہ پاکستان)

***********************