لاہور( کرائم رپورٹر): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے زیراہتمام انوسٹی گیشن امور میں بہتری اور اصلاحات کے حوالے سے سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس میں ایسوسی ایشن آف فارمر انسپکٹرز جنرل آف پولیس (AFIGP) پنجاب چیپٹر کے عہدیداران اور سابق آئی جیز نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر اے ایف آئی جی پی پنجاب چیپٹر سابق آئی جی احمد نسیم، سابق آئی جیز طارق کھوسہ، غلام حیدر مارتھ، امجد سلیمی، خواجہ خالد فاروق، ایم رفیق حسن، شوکت حیات، شوکت جاوید، ایڈیشنل آئی جی اسلم ترین سمیت دیگر عہدیداران پر مشتمل وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔
(روز نامہ جنگ)
**********************