پنجاب پولیس نے رواں سال پولیس فورس اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف مدات میں ایک ارب 67 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی ہے، جس کے تحت تعلیمی وظائف، علاج معالجے، بیٹیوں کے جہیز و شادی کے تحائف، ریٹائرمنٹ گرانٹس اور دیگر مالی معاونت فراہم کی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپس کی مد میں 50 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد جاری کیے گئے جبکہ ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 47 کروڑ 13 لاکھ روپے سے زائد فراہم کیے گئے۔ اسی طرح علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کے لیے 24 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد جبکہ ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 24 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔
(روز نامہ خبریں)
******************