پنجاب پولیس نے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔پنجاب پولیس عہدیداران نے جاری بیان میں انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کے لیے بھی نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے جبکہ کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے پرامن انعقاد پر لاہور پریس کلب کی انتظامیہ کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔ پنجاب پولیس نے امید ظاہر کی کہ ایسوسی ایشن کی نومنتخب قیادت کرائم رپورٹرز کمیونٹی کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ مسائل کے حل اور صحافیوں کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*******************