لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں شرپسند، دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد سرچ و کومبنگ آپریشنز کیے گئے، 37 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 19 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔سرچ و کومبنگ آپریشنز کے دوران مشتبہ افراد کے قبضے سے 102 کلاشنکوف، 3 ہزار 445 پسٹلز، 281 بندوقیں، 311 رائفلیں، 92 ریوالور اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سرچ، سویپ اور انٹیلی جنس بیسڈ کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی لانے کا حکم دیا ہے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
************************