آئی جی پنجاب سے زیرِ تربیت افسروں کی ملاقات

Oct 15, 2026

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پولیس پنجاب عبدالکریم سے 54 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت 6 افسروں نے سنٹرل آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی نے کہا کہ آن گراؤنڈ پولیسنگ، مشاہدے اور فیصلہ سازی کا عملی تجربہ زیرِ تربیت افسروں کے پروفیشنل کیریئر کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ پولیس کے مختلف شعبوں کے امور سے آگاہی افسروں کی پروفیشنل گرومنگ میں معاون ثابت ہوگی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ زیرِ تربیت افسروں کو پانچ روز کے لیے پنجاب پولیس کے مختلف شعبوں سے منسلک کیا گیا ہے۔

(روز نامہ دنیا)

***********************