رواں سال ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد اشتہاری مجرم گرفتار

Oct 14, 2026

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس نے رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر سے ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا ۔گرفتار  اشتہاریوں میں اے کیٹیگری کے 31 ہزار 382 جبکہ بی کیٹیگری کے ایک لاکھ سے زائد مجرمان شامل ہیں۔ 43 ہزار سے زائد عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ اے کیٹیگری کے 5 ہزار 893 جبکہ بی کیٹگری کے 37 ہزار 132 عدالتی مفرور شامل ہیں۔ 18 ہزار 988 عادی مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔ اے کیٹگری کے 6 ہزار 373 جبکہ بی کیٹیگری کے 12 ہزار 615 عادی مجرم شامل ہیں۔ لاہور سے 32 ہزار 527 اشتہاری مجرمان، 13 ہزار 247 عدالتی مفرور اور 6 ہزار 77 عادی مجرم گرفتار کئے گئے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروروں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور ہدایت کی کہ اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************