Oct 12, 2026
لاہور(نامہ نگار) پولیس نے صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے تھے پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں نے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام کے دوران ہائی الرٹ رہتے ہوئے سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دئیے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ سپروائزری افسران گرجا گھروں، اہم اور حساس مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں۔ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کیے جائیں جبکہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد مؤثر پٹرولنگ کو یقینی بنائیں۔ تعینات پولیس افسران اور جوان انتہائی الرٹ رہیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*************************