دفعہ 144 کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،آئی جی

Oct 10, 2026

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے )آئی جی پنجاب نے دفعہ 144 کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہ دینے کا حکم دیاانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے جمع المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں، چینی و غیر ملکی سفارت خانوں سمیت حساس مقامات کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے مساجد، امام بارگاہوں، کاروباری مراکز کے اطراف اور شاہراہوں پر پٹرولنگ بڑھانے کا بھی حکم دیا۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی کہ فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان سمیت ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے جبکہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم میں تیزی لائی جائے۔

(روز نامہ جنگ)

***********************