لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کے آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر 1787 پر شہریوں کے مسائل کے ازالے کا عمل جاری ہے۔ رواں سال کمپلینٹ سنٹر پر موصول 98 ہزار سے زائد شکایات کو حل کر لیا گیا ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ شکایات کو ایس او پیز کے مطابق مقررہ ٹائم لائن کے اندر حل کیا جا رہا ہے۔ 1787 آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر کی کارکردگی کو زیادہ مؤثر بنانے کیلئے مانیٹرنگ کے نظام کو مزید فعال کیا گیا ہے۔ ڈی پی اوز خود 1787 کمپلینٹ سسٹم پر موصول ہونے والی شکایات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ مقدمات کے اندراج سے متعلق 47152 جبکہ سست تفتیش سے متعلق 22339 شکایات حل کی گئیں۔ پولیس سروسز سے متعلق 7163 جبکہ محکمانہ معاملات و دیگر نوعیت کی 21851 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری سے متعلق 5053، ریکوری سے متعلق 7434 اور ناقص تفتیش سے متعلق 4849 شکایات کو حل کیا گیا۔ جھوٹے مقدمات کی منسوخی سے متعلق 2287 جبکہ تبدیلی تفتیش سے متعلق 1682 شکایات بھی حل کی گئیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************