لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس نے رواں سال پولیس فورس اور انکے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کیلئے ایک ارب 52 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ملازمین اور ان کے خاندانوں کو مختلف ویلفیئر اقدامات کے تحت مالی معاونت فراہم کی گئی۔ترجمان کے مطابق پولیس ملازمین کے بچوں کو ایجوکیشنل سکالرشپس کی مد میں 43 کروڑ 27 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی، جبکہ پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 42 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد فراہم کیے گئے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کو علاج کی سہولیات میں معاونت کیلئے 24 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔ اسی طرح ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں پولیس ملازمین کو 23 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد دئیے گئے۔ پولیس ملازمین کی فیملیز کو گزارہ الاؤنس کی مد میں 12 کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد فنڈز فراہم کیے گئے، جبکہ تدفین کے اخراجات کی مد میں فورس کے اہلخانہ کو 4 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد ادا کیے گئے۔پولیس فورس کو فوری مالی امداد کی مد میں بھی ایک کروڑ 7 لاکھ روپے سے زائد رقم فراہم کی گئی۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************