Oct 04, 2026
لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے منشیات کے بڑے ڈیلرز، سمگلرز اور سپلائی چین میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال صوبہ بھر میں 39 ہزار 311 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 40 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 21 ہزار 410 کلوگرام چرس، 1653 کلوگرام ہیروئن، 1399 کلوگرام آئس، 381 کلوگرام افیون اور 5 لاکھ 48 ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔
(روز نامہ جنگ)
***********************