آئی جی پنجاب نے 13پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کر دئیے
اسلام آباد،لاہور (دنیا نیوز،کرائم رپوٹر)آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو عہدے سے تبدیل کردیا گیا جبکہ اُن کی جگہ سہیل چودھری کو تعینات کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے موجودہ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تعینات کیے جانے کا امکان ہے ۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن سامنے آنا باقی ہے ۔ادھرآئی جی پنجاب نے 13پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کر دئیے ۔ آصف رشید ملک کو ڈی ایس پی وی آئی پی سکیورٹی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری، شاہد تنویر کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن لاہور اور سعد سعود صفدر کو ڈی ایس پی-1 بٹالین-4 پی سی فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے ،سید علی اجود کو ڈی ایس پی انٹرنل اکائونٹبلٹی برانچ ساہیوال ریجن، ظفر اقبال کو ڈی ایس پی انٹرنل اکائونٹبلٹی برانچ ملتان ریجن اور شاہد سلطان کو ڈی ایس پی رائٹ مینجمنٹ پولیس سرگودھا تعینات کیا گیا ہے ،محمد اقبال نجم کو شیخوپورہ ون ڈی ایس پی لیگل، ناصر محمود کو ڈی ایس پی آپریشنز ڈی آئی سی 3 وزیر آباد، ثناء اللہ کو ایس ڈی پی او روجھان راجن پور اور محمد مجاہد اقبال کو ایس ڈی پی او صدر راجن پور تعینات کردیا گیا، عبدالکریم کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ڈی جی خان، سید احمد رضا جعفری کو ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول گجرات جبکہ اطہر علی کو ایس ڈی پی او صدر نارووال تعینات کیا گیا ہے ۔
(روز نامہ دنیا)
*************************