Aug 26, 2026
لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے غنی رائل ٹورنی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کر نے پر پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم،آفیشلز، ٹیم مینجمنٹ اور کوچز کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم، آفیشلز، ٹیم مینجمنٹ اور کوچز نے سنٹرل پولیس آفس لاہور کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈایڈیشنل آئی جی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد سے ملاقات کی۔ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد نے پیٹرن پاکستان پولیس کرکٹ سپورٹس ڈسپلن ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی عمران محمود، پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو شاندار فتح پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹیم کی کامیابی پر کھلاڑیوں، آفیشلز اور کوچز کو کیش ایوارڈز اور تعریفی اسنادسے نوازا۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************

