Aug 26, 2026
لاہور(نامہ نگار) رواں سال کے دوران 52 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 64 لاکھ 87 ہزار سے زائد چالان کیے گئے جبکہ 12 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔ دھواں چھوڑنے والی 47 ہزار 152 گاڑیوں کے چالان کیے گئے، 6921 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا جبکہ 28 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی ضبط کئے گئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************
