صوبہ بھر میں گرجا گھروں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

Aug 17, 2026

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس نے اتوار کے روز صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں گرجا گھروں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے تھے۔سکیورٹی ہائی الرٹ کرکے گرجا گھروں میں اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کئے گئے تھے۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے آر پی اوز، ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو گرجا گھروں کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے اور تمام انتظامات خود چیک کرنے کی ہدایت کی تھی۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ حساس گرجا گھروں پر اضافی پولیس نفری اور سنائپرز تعینات کئے جائیں جبکہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گرجا گھروں کے اطراف مؤثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔عبدالکریم نے کہا کہ گرجا گھروں پر تعینات پولیس افسران اور اہلکار انتہائی الرٹ رہیں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اور دیگر حساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری رکھے جائیں۔آئی جی پنجاب نے علما کرام، مسیحی برادری اور امن کمیٹیوں کے ارکان پر زور دیا کہ وہ بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

(روز نامہ نوائےوقت)
*******************************