Aug 12, 2026
لاہور: پنجاب پولیس میں ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے آئی جی پنجاب نے 4 افسران کے تبادلے اور تعیناتی کی منظوری دے دی۔ جاری احکامات کے مطابق ڈی ایس پی جمیل احمد کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم سیالکوٹ کے عہدے سے تبدیل کرکے ایس ڈی پی او صدر، منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی سید حسنات حسین شاہ کو ایس ڈی پی او صدر منڈی بہاؤالدین کے عہدے سے تبدیل کرکے سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
(روز نامہ دنیا)
*********************