پنجاب پولیس کے عظیم سپوت پوری قوم کا فخر ہیں،آئی جی

Aug 05, 2026
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے یومِ شہداء پولیس کے موقع پر پنجاب پولیس کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے پنجاب پولیس کے عظیم سپوت پوری قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے لختِ جگر وطنِ عزیز پر قربان کرنے والی ماؤں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں، جن کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے 1743 بہادر افسران اور جوانوں نے دہشت گردی کے خاتمے، امن کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ عبدالکریم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کے اہلِ خانہ کی بہترین ویلفیئر اور ہر ممکن دیکھ بھال ان کی اولین ترجیح ہے، جبکہ پنجاب پولیس اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھے گی۔
(روز نامہ نوائے وقت)
*************************