پولیس ملازمین اور اہلخانہ کے علاج کیلئے فنڈز جاری

Aug 04, 2026

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے پنجاب پولیس کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج کیلئے مزید 18 لاکھ 35 ہزار روپے کے مالی امدادی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سفارشات اور سکروٹنی کے بعد فنڈز کی منظوری دی۔ڈرائیور کانسٹیبل عمران شریف کو کینسر کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے، اے ایس آئی امجد رؤف کو عارضہ قلب کے علاج کیلئے 2 لاکھ روپے جبکہ ہیڈ کانسٹیبل عبدالغفار کو اپینڈیکس کے علاج کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار رو،ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد اشرف، اے ایس آئی محمد اشفاق، نائب قاصد محمد اویس، اے ایس آئی طارق محمود، ہیڈ کانسٹیبل محمد احمد، کانسٹیبل شہزاد منیر، سب انسپکٹر محمد جاوید اور غازی کانسٹیبل عدیل جمیل کو، ایک، ایک لاکھ روپے،  کانسٹیبل عمر فاروق، کانسٹیبل دل محمد اور ریٹائرڈ کانسٹیبل اصغر علی کو علاج،کیلئے مجموعی طور پر 2 لاکھ 15 ہزار روپے کی مالی امداد بھی فراہم کی گئی۔

(روز نامہ پاکستان)

********************