Aug 04, 2026
لاہور (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے کہا چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر صوبہ بھر میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے۔ چہلم کے موقع پر صوبہ بھر میں 730 مجالس منعقد ہونگی جبکہ 420 عزاداری جلوس برآمد ہونگے، جن کی سکیورٹی کیلئے 42 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار فرائض سرانجام دینگے۔ جبکہ سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔جبکہ عبدالکریم پنجاب پولیس فورس اور ان کے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں علاج معالجے کیلئے مزید 18 لاکھ 35 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**************************