چھ افسروں کے تبادلے، منزہ کرامت ایڈیشنل ایس پی سول لائنز تعینات

Jul 31, 2026

لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس عبدالکریم نے 6 ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی منزہ کرامت کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سول لائنز ڈویژن لاہور، سعد ارشد کو ایڈیشنل ایس پی ہیڈکوارٹرز راولپنڈی، محمد بیدار بخت کو ایڈیشنل ایس پی راول ٹاؤن راولپنڈی، اثر علی کو ایڈیشنل ایس پی پوٹھوہار راولپنڈی، شاہد حسین کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن ملتان تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ایس پی سردار بابر ممتاز خان کو سینٹرل پولیس آفس  لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے۔

(روز نامہ نوائےوقت)
*********************