لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم پنجاب پولیس فورس اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پُرعزم،جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج کیلئے مزید 20 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم اردلی کانسٹیبل نیاز احمد کی بیوہ کو کینسر کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے، ہیڈ کانسٹیبل یاسر مرتضیٰ کو ریڑھ کی ہڈی کے علاج کیلئے 3 لاکھ 60 ہزار روپے جبکہ کانسٹیبل نبی شیر کو گھٹنے کے علاج کیلئے 2 لاکھ 89 ہزار روپے، کانسٹیبل وسیم ارشد کو ان کی اہلیہ کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے اور ہیڈ کانسٹیبل اسد ممتاز کو علاج کی مد میں اڑھائی لاکھ روپے، کانسٹیبل محمد قدیر اور کانسٹیبل ذوالفقار احمد کو ایک لاکھ روپے فی کس، کانسٹیبل محمد ندیم اور کانسٹیبل فریاد علی کو علاج کیلئے مجموعی طور پر ایک لاکھ 65 ہزار روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجراء کی منظوری دی۔
(روز نامہ پاکستان)
************************