آئی جی پنجاب کا پو لیس ملازمین، اہلخانہ کے مسائل حل کرنے کا حکم

Jul 30, 2026

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق، سب انسپکٹر شاہد رزاق کی سنیارٹی سے متعلق درخواست پر آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی۔ ڈرائیور کانسٹیبل روحیل اشرف کی سرکاری رہائش کی فراہمی سے متعلق درخواست پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈرائیور کانسٹیبل محمد شفیق کی تفتیش سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کو ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی۔ کانسٹیبل اظہر اقبال کی تبادلے کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سب انسپکٹر ولی محمد کی پروموشن سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔ لیڈی کانسٹیبلز طیبہ خالد اور رخسانہ کوثر کی تبادلے کی درخواستوں پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔

(روز نامہ پاکستان)

*************************