دو ڈی ایس پیز کا تقرر و تبادلہ

Jul 11, 2026

لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب پولیس عبدالکریم نے نے دو ڈی ایس پیز کی تقرری وتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈی ایس پی سکیورٹی لاہور ہائیکورٹ سجاد اکبر کو تبادلہ کرکے ایس ڈی پی او مریدکے ضلع شیخوپورہ تعینات کردیا ہے ۔ ایس ڈی پی او مرید کے شیخوپورہ ڈی ایس پی غلام مرتضی ڈوگر کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**************************