لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس نے خونی کھیل پتنگ بازی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران رواں سال صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 9 ہزار 813 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ 9 ہزار 445 مقدمات درج کیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران 4 لاکھ 72 ہزار 296 پتنگیں اور 14 ہزار 833 ڈور چرخیاں بھی برآمد کی گئیں۔اعداد و شمار کے مطابق صرف لاہور میں 4 ہزار 575 ملزمان کو گرفتار کر کے 4 ہزار 405 مقدمات درج کیے گئے اور ملزمان سے 1 لاکھ 21 ہزار 630 پتنگیں اور 4 ہزار 723 ڈور چرخیاں قبضے میں لی گئیں۔انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے کسی بھی علاقے میں پتنگ بازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک اور جان لیوا کھیل سے دور رکھیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************