Jul 09, 2026
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں منظم جرائم پیشہ گروہوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ رواں سال کے دوران 2753 گینگز کے 6687 کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک ارب 71 کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا لوٹا ہوا مالِ برآمد کیا گیا۔ 255 گاڑیاں، 4713 موٹر سائیکلیں، 4105 موبائل فونز، 2131 مویشی اور 915 تولے سونا بھی برآمد کیا گیا۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشنز مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں منظم جرائم پیشہ گروہوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
************************
