آئی جی پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور اہلخانہ کی ملاقات

Jul 08, 2026

لاہور (کرائم رپورٹر ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق، سینیٹری ورکر رمیض مسیح کی ٹرانسفر کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی ایس پی یو کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ 10 سکیورٹی کانسٹیبلز کی لوئر کلاس کورس سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی لیگل کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔ لیڈی کانسٹیبل سنبل ارشد کی مالی امداد کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ضروری ہدایت کی گئی۔

(روز نامہ جنگ)

************************