آئی جی پنجاب کمپلینٹ سنٹر پر موصول 64ہزار شکایات حل

Jul 08, 2026

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کے آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر 1787 پر موصول 64 ہزار سے زائد شکایات کو حل کر لیا گیا ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ شکایات کو ایس او پیز کے مطابق مقررہ ٹائم لائن کے اندر حل کیا جا رہا ہے۔ ڈی پی اوز خودشکایات کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ مقدمات کے اندراج سے متعلق 30,644، سست تفتیش کی 14,802 شکایات حل کی گئیں۔ پولیس سروسز سے متعلق 4,674 جبکہ محکمانہ و دیگر نوعیت کی 14,623 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری سے متعلق 3,240، ریکوری سے متعلق 5,129 اور ناقص تفتیش سے متعلق 3,120 شکایات کو حل کیا گیا۔جھوٹے مقدمات کی منسوخی سے متعلق 1,580 جبکہ تبدیلی تفتیش سے متعلق 1,063 شکایات بھی نمٹائی گئیں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ انہوںنے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق  دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************