رواں سال 87ہزار اشتہاری گرفتار

Jul 07, 2026

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری و عادی مجرموں اور عدالتی مفروروں کیخلاف صوبہ بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران رواں سال 87 ہزار سے زائد اشتہاری مجرموں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار اشتہاریوں میں 23 ہزار 583 اے کیٹگری جبکہ 63 ہزار 881 بی کیٹگری کے اشتہاری شامل ہیں۔ اسی عرصے میں27 ہزار سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار کیے گئے ۔ پولیس نے 10 ہزار 632 عادی مجرموں کو بھی گرفتار کیا ۔لاہور میں کارروائیوں کے دوران 19 ہزار 103 اشتہاری مجرم، 8 ہزار 938 عدالتی مفرور اور 4 ہزار 214 عادی مجرم گرفتار کیے گئے ۔دریں اثناپولیس نے گزشتہ روز شہر میں کارروائیاں کرکے متعدد جرائم پیشہ عناصرکو گرفتار کر لیا ۔ گوالمنڈی پولیس نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ندیم کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر لی ۔ غازی آباد کے علاقے میں کالر ہی روڈ رابری کا ماسٹر مائنڈ نکلا، ملزم علی رضا رقم اور موبائلز سمیت گرفتار کر لیا گیاجبکہ چوکی سبزی منڈی پولیس نے رائل چوک اور منڈی کے عقب سے شہریوں سے موبائل اور موٹر سائیکلیں چھیننے میں ملوث ملزموں راجہ ،ساجد ،امین اور شیرون کو گرفتار کر کے 4چوری شدہ موبائلز ،موٹر سائیکلیں اوردوپستول برآمد کرلئے ۔

(روز نامہ دنیا)

*************************