لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب عبد الکریم نے 15پولیس افسروں کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زاہد نواز مروت کو ایس ایس پی پولیس سکول آف انٹیلیجنس لاہور، محمد سرفراز ورک کو اے آئی جی آپریشنز پنجاب، سعد آفریدی کو ایس پی انویسٹی گیشن ننکانہ، شوکت علی شیخ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر سنٹرل ایس پی یوپنجاب، محمد نعمان ظفر کو ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن ملتان، محمد منیر بدر کو ایس پی انویسٹی گیشن لودھراں، ظفر جاوید ملک کو ایس پی آپریشن ڈی آئی سی تھری اوکاڑہ، حسن رضا کوایس ایس پی آر آئی بی ملتان، عیسیٰ خان سکھیرا کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایلیٹ فورس پنجاب، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایلیٹ فورس پنجاب ایس پی حسن افضل کو سی پی او پنجاب لاہور رپورٹ کرنے، فرخ جاوید کو ایس پی انویسٹی گیشن بہاولپور، جمشید علی کو بٹالین کمانڈر تھری پنجاب کانسٹیبلری ملتان، جہانداد اکرم کو ایس پی سی سی ڈی ڈی جی خان، ایس پی سی سی ڈی تھری ڈی جی خان عادل عامر کو سی پی او پنجاب لاہور رپورٹ کرنے جبکہ رضاء اللہ خان کو ایس پی آپریشنز ڈی آئی سی تھری جھنگ تعینات کر دیا گیا۔