اسلام آباددھماکے کے پنجاب پولیس شہدا کی 18 ویں برسی،آئی جی کا خراجِ عقیدت

Jul 07, 2026

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے اسلام آباد میں دوران ڈیوٹی بم دھماکے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے پنجاب پولیس شہداء کی 18 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 6 جولائی 2008ء کو پنجاب پولیس کے 9 افسران و اہلکاروں نے اسلام آباد میں دوران ڈیوٹی بم دھماکے میں جامِ شہادت نوش کیا۔ شہادت کے رتبے پر فائز ہونیوالوں میں اے ایس آئی محمد نواز، ہیڈ کانسٹیبل عطا اللہ، کانسٹیبلز عابد رشید، خالد محمود، بابر علی، شاہد مقصود، حق نواز، امجد اقبال اور قمر عباس شامل تھے۔

(روز نامہ نوائےوقت)
*************************