گوجرخان میں باپ بیٹے کا قتل ‘آئی جی پنجاب عبدالکریم کا نوٹس، رپورٹ طلب

Jul 06, 2026

لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے راولپنڈی کے گاؤں کھینگر خورد یو سی گوجرخان میں فائرنگ سے باپ بیٹے کے جاں بحق ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔سی پی او راولپنڈی نے بتایا کہ فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں والد ارشد بھٹی اور ان کا بیٹا مصدق بھٹی شامل ہیں۔

(روز نامہ نوائے وقت)
***********************