لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے نے مزید ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز سخت ترین ایکشن لیا جائے اور ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری کے لئے مؤثر اقدامات کیے جائیں ، پنجاب پولیس صوبہ بھر میں پبلک سروس ڈلیوری اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تسلسل میں رواں سال کے دوران 43 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 49 لاکھ 39 ہزار سے زائد چالان کیے گئے جبکہ 9 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ دھواں چھوڑنے والی 44 ہزار 151 گاڑیوں کے چالان کیے گئے، 6785 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا جبکہ 28 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی ضبط کیے گئے۔
(روز نامہ جنگ)
****************************
