آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین اور اہلخانہ کی ملاقات، مسائل سنے

Jul 02, 2026

لاہور(کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق، اے ایس آئی محمد اقبال کلیم کی تبادلے کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی کانسٹیبل محمد ارشد کی ٹرانسفر کی درخواست پر آر پی او ڈی جی خان کو ضروری احکامات جاری کیے گئے۔ شہید کانسٹیبل محمد ارشد کی اہلیہ کی بیٹے کی تنخواہ اور بقایاجات کی ادائیگی سے متعلق درخواست پر سی سی پی او لاہور کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔

(روز نامہ جنگ)

***********************