لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق، جونیئر کلرک شمشاد اکبر کی ٹرانسفر کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی کو ریلیف فراہمی کی ہدایت کی۔ ہیڈ کانسٹیبلز محمد شاہد، محمد عامر اور اللہ دتہ کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت جاری کی گئی۔ شہید کانسٹیبل محمد ارسلان کے بیٹے کی ریکوری سے متعلق درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو ضروری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ لیڈی جونیئر کلرک صباء پروین کی تبادلے کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
(روز نامہ جنگ)
************************
