لاہور (کرائم رپورٹر ) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ منصوبہ ہیں جہاں شہریوں کو 24/7 سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو جدید اور ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔ رواں سال اب تک 22 لاکھ 77 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس خدمت مراکز سے مختلف سروسز حاصل کیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 8 لاکھ 64 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی جبکہ 4 لاکھ 38 ہزار سے زائد شہریوں کو پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ جاری کیے گئے۔ اسی طرح 5 لاکھ 51 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا۔ 90 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کیے جبکہ کمزور طبقات کے لیے جاری اقدامات کے تحت 58 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔
(روز نامہ جنگ)
************************
