Jun 26, 2026
لاہور (کرائم رپورٹر ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عزاداری جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب پولیس ہائی الرٹ ہو کر فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری جلوسوں، مجالس اور عزاداروں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام فیلڈ افسران سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کریں اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ عاشورہ محرم الحرام پر صوبہ بھر میں ایک لاکھ 52 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے جبکہ تمام اضلاع میں سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔
(روز نامہ جنگ)
***********************
