عشرہ محرم کے ساتویں روز صو بہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

Jun 24, 2026

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر عشرہ محرم الحرام کے ساتویں روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنائے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 07 محرم الحرام کے موقع پر صوبہ بھر میں 60 ہزار افسران و اہلکاروں نے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دئیے۔ صوبہ بھر میں 1377 عزاداری جلوس اور 3869 مجالس منعقد ہوئیں جبکہ لاہور میں 98 عزاداری جلوس برآمد ہوئے اور 435 مجالس منعقد ہوئیں۔ مجالس اور جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات میں صوبہ بھر میں 27 ہزار کمیونٹی رضاکاروں نے بھی معاونت فراہم کی۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************