لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ کانسٹیبل محمد شہباز کی ٹرانسفر کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہمی کی ہدایت کی۔کانسٹیبل حسنین کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت جاری کی گئی۔ مرحوم کانسٹیبل خالد محمود کی بیوہ کی درخواست پر سی پی او گوجرانوالہ کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔اسی طرح ہیڈ کانسٹیبل اختر عباس کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو ریلیف فراہمی کی ہدایت کی گئی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
