محرم الحرام کے چوتھے روز278 جلوس ‘ 3907 مجالس ‘کیمروں سے مانیٹرنگ

Jun 21, 2026

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور حکومت پنجاب کی طرف سے نافذ دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر اور اشتعال انگیزی پر پابندی ہے۔ سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ۔عشرہ محرم الحرام کے چوتھے روز پنجاب پولیس نے سخت سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے۔ 31 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں نے جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی فرائض سر انجام دئیے۔ 278 عزاداری جلوس اور 3907 مجالس منعقد ہوئیں۔ لاہور میں 4 محرم الحرام کی مناسبت سے 17 عزاداری جلوس برآمد ہوئے اور 412 مجالس ہوئیں۔ سکیورٹی انتظامات میں 23 ہزار سے زائد کمیونٹی رضاکاروں نے معاونت فراہم کی۔

(روز نامہ نوائےوقت)
***********************