طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ جلوس،مجالس کی اجازت نہیں ،آئی جی

Jun 20, 2026

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر 03 محرم الحرام اور جمعہ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس نے سخت سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 30 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں نے عزاداری جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی فرائض سر انجام دئیے۔ صوبہ بھر میں 148 عزاداری جلوس اور 3843 مجالس منعقد ہوئیں۔ لاہور میں 03 محرم الحرام کی مناسبت سے 10 عزاداری جلوس برآمد ہوئے ہیں اور 411 مجالس منعقد ہوئیں۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر اور اشتعال انگیزی پر پابندی ہے۔ طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ جلوس اور مجالس کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے بتایا کہ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈ، پیرو سمیت دیگر فیلڈ فارمیشنز محرم سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔

(روز نامہ جنگ)

****************************