پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ، ویٹ لفٹنگ ٹیم منیجر عقیل بٹ محکمہ پولیس سے ریٹائر

Jun 20, 2026

لاہور ( کرائم رپورٹر)پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کے ویٹ لفٹنگ ٹیم منیجر عقیل بٹ کی محکمہ پولیس سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں عقیل بٹ کے اہل خانہ، سینئر پولیس افسران، ایتھلیٹ کھلاڑیوں اور سپورٹس سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے دوران چیف سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی اطہر اسماعیل امجد نے عقیل بٹ کو محکمہ پولیس اور ویٹ لفٹنگ کے شعبے میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ اور گلدستہ پیش کیا ۔

(روز نامہ جنگ)

*************************