Jun 17, 2026
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 14ویں بیج کے آغاز کے سلسلے میںافتتاحی تقریب ہوئی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے 61 جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے 40 طلبہ و طالبات شامل ہیں۔ڈی آئی جی ٹریننگ منیر احمد ضیاء نے پروگرام کی خصوصیات اور مقاصد کے بارے میں آگاہ کیا۔ طلبہ و طالبات کو پانچ گروپس میں تقسیم کرکے چھ ہفتوں کے دورانیہ کیلئے مختلف فیلڈ فارمیشنز کیساتھ اٹیچ کیا گیا ہے۔فیلڈ پولیسنگ، انسدادِ جرائم اور پبلک سروس ڈلیوری سے متعلق مختلف پراجیکٹس کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی، سی ٹی ڈی، انویسٹی گیشن اور پنجاب ٹریفک پولیس کے مختلف شعبہ جات میں پولیسنگ امور کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائیگی۔اختتام پر طلبہ و طالبات پریزنٹیشن رپورٹس پیش کرینگے۔
(روز نامہ پاکستان)
**************************
