گجرات، لاہور ( نامہ نگار ) تہرے قتل کی واردات ،بھائی نے سگے بھائی ، بھابی اور پھوپھا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کھاریاں کے گاؤں بزرگوال میں ن لیگی رہنما قاضی نعمان نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے سگے بھائی قاضی سفیان، بھابھی رمشہ سفیان اور پھوپھا منور حسین کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ کھاریاں پولیس نے نعشیں ضروری کارروائی کے بعد پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مقتول منور حسین کی بیوی کی رپورٹ پر بھتیجے قاضی نعمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ لاہور نامہ نگار کے مطابق انسپکٹر پنجاب عبدالکریم نے گجراتک میں فائرنگ سے تین افراد کے جاں بحق ہونے کے معملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئییء کار لائے جائیں۔ آئی جی نے رپورٹ مانگ لی۔
(روز نامہ نوائے وقت)
***************************