پنجاب ہائی وے پٹرول ‘17 ہیڈ کانسٹیبلز کی اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی

Jun 18, 2026

لاہور(نامہ نگار)پنجاب ہائی وے پٹرول کے17 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول فیصل علی راجہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 17 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ڈی آئی جی پی ایچ پی نے ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید محنت اور لگن سے محکمانہ فرائض کی انجام دہی کی ہدایت کی۔ محکمانہ ترقی ہر افسر و اہلکار کا حق ہے جو اسے بروقت دیا جا رہا ہے۔

(روز نامہ نوائے وقت)

****************************